سانحہ ماڈل ٹائون رپورٹ کیس ،

قائم مقام چیف جسٹس کا پنجاب حکومت کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت سے انکار، فل بنچ ٹوٹ گیا

پیر 25 ستمبر 2017 12:24

سانحہ ماڈل ٹائون رپورٹ کیس ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ عام کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق لاہو رہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میںپنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کرنی تھی، فل بینچ کے دیگر ممبران میں جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس انوارالحق شامل تھے۔

تاہم لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس یاور علی نے اپیل کی سماعت سے انکار کردیا جس کے بعد کیس کی سماعت کے لیے قائم تین رکنی فل بینچ ٹوٹ گیا ۔واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے عدالتی حکومت کے باوجود سانحہ ماڈل ٹان کی تحقیقات سے متعلق جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ عام نہ کرنے پر پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :