Live Updates

پی ٹی آئی کے ہر ایکشن نے نواز شریف کو مضبوط کیا‘

عمران خان کا ایم کیو ایم کے خلاف اپنایا گیا موقف سب کو معلوم ہے‘ پی ٹی آئی والے اپنا تھوکا اب چاٹ رہے ہیں‘ اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کی روایت پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ، جس سیاستدان کے قول و فعل میں تضاد ہو وہ قوم کی کیا قیادت کرے گا‘ پیپلز پارٹی گڈا گڈی کا کھیل نہیں کھیلے گی ،جمہوریت کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گی‘ ہمیشہ اپوزیشن کو متحد اور ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کی ہے‘ پہلے ہی کہا تھا کہ نواز شریف کو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے ‘ عمران خان پارلیمنٹ ڈسٹرب کرنے کے لئے ڈرامہ کررہے ہیں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 25 ستمبر 2017 12:24

پی ٹی آئی کے ہر ایکشن نے نواز شریف کو مضبوط کیا‘
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ہر ایکشن نے نواز شریف کو مضبوط کیا‘ عمران خان کا ایم کیو ایم کے خلا ف جو موقف رہا ہے سب کو معلوم ہے‘ پی ٹی آئی والے اپنا تھوکا اب چاٹ رہے ہیں‘ اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کی روایت پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے جس سیاستدان کے قول و فعل میں تضاد ہو وہ قوم کی کیا قیادت کرے گا‘ پیپلز پارٹی جمہوریت کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی‘ ہمیشہ اپوزیشن کو متحد اور ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کی ہے‘ پہلے ہی کہا تھا کہ نواز شریف کو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے ‘ عمران خان پارلیمنٹ ڈسٹرب کرنے کے لئے ڈرامہ کررہے ہیں۔

وہ پیر کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کی کوششیں کی جارہی ہیں مشاورت کے بعد ہی نئے چیئرمین نیب کا فیصلہ ہوتا ہے۔ چیئرمین نیب کے لئے حکومت اور اپوزیشن لیڈر مل کر فیصلہ کرتے ہیں۔ پارلیمنٹ کو ڈسٹرب کرنے کے لئے سب کچھ کیا جارہا ہے ہمیشہ اپوزیشن کو متحد اور ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کی ہ ے۔ پی ٹی آئی کے ایکشن نے ہمیشہ نواز شریف کو مضبوط کیا۔

عمران خان کا ایم کیو ایم کے خلاف کیا موقف رہا ہے سب کو معلوم ہے۔ پی ٹی آئی کا متحدہ کے خلاف جو موقف رہا ہے پہلے اس پر معذرت کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ایم کیو ایم سے پہلے دل آزاری کرنے پر معذرت کریں پہلے ہی کہا تھا کہ نواز شریف کو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے۔ ایم کیو ایم نے بہت برا بھلا کہا ،پی ٹی آئی والے اب اپنا تھوکاچاٹ رہے ہیں۔

بطور اپوزیشن لیڈر چار سال ایمانداری سے ذمہ داریاں نبھائیں اس عہدے کے لئے میرے علاوہ کوئی اور موزوں ہے تو یہ اچھی بات ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر ہٹانے کی روایت پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ منقسم حزب اختلاف ہمیشہ حکومت کو مضبوط کرتی ہے۔ پارلیمنٹ ہی ایسا ستون ہے جو ملک کو مضبوط کرسکتا ہے جس سیاستدان کے قول و فعل میں تضاد ہو وہ قوم کی کیا قیادت کرے گا۔

جو سیاستدان عدالتوں اور انصاف سے بھاگتا ہے وہ سسٹم سے غائب ہوجاتا ہے۔ ملک میں سسٹم برقرار رہے اور پارلیمنٹ چلتی رہے یہی ہمارا ایجنڈا ہے۔ پیپلز پارٹی گڈا گڈی کا کھیل نہیں کھیلے گی۔ پیپلز پارٹی جمہوریت کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ ہمیشہ وہ بات کی جو ملک اور ملکی اداروں کے لئے بہتر ہو۔ میرا مشورہ کسی شخصیت کے لئے نہیں ملکی نظام کیلئے ہوتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات