ضلعی حکومت سوات کھیلوں کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے، حاجی مقصود علی خان

پیر 25 ستمبر 2017 12:08

ضلعی حکومت سوات کھیلوں کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے، حاجی مقصود ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) ضلعی حکومت سوات سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر کمیٹی کے چیئرمین اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی مقصود احمد نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت سوات کھیلوں کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور وسائل کی کمی کے باعث بھی نوجوان کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس میں کھیلوں کے میدانوں کے مسائل اور کھلاڑیوں کے لئے کھیلوں کا سامان شامل ہے، انہوں نے کہا کہ ضلعی ناظم محمد علی شاہ کی پوری کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں جس سے نوجوان ٹیلنٹ ضائع نہ ہو، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرکے امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ دو سال کے عرصہ میں ضلعی حکومت نے دو کروڑ 63 لاکھ روپے کھیلوں کے لئے خرچ کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ روواں سال مئی میں سوات میں سپورٹس گالا کا اہتمام کیا جو کہ بڑا کامیاب رہا جن میں فٹ بال ، ہاکی، والی بال، کرکٹ اور نائٹ شو شامل تھے، انہوں نے کہا کہ سوات یوتھ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد نومبر میں کیا جائے گا جس کی تیاریاں زورو شور پر ہیں جن میں مختلف کھیلوں کے مقابلے شامل ہونگے جن میں فٹ بال ، ہاکی، والی بال،کرکٹ،تائیکوانڈواور رسہ کشی شامل ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی ہی حکومت آئے گی، جس نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کے مسائل حل کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :