اسوا اکیڈمی اسلام آباد نے سوات انڈر 16-فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 25 ستمبر 2017 12:08

اسوا اکیڈمی اسلام آباد نے سوات انڈر 16-فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) اسوا اکیڈمی اسلام آباد نے سور اکیڈمی بڑیکوٹ کو شکست دے کر سوات انڈر 16-فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میچ کے مہمان خصوصی سوات ضلعی حکومت سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر کمیٹی کے چیئرمین اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی مقصود احمد تھے، جہنوں نے کھلاڑی میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پرڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی افراسیاب چچا، سیکرٹری محمد اسماعیل، پاکستان فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات اور اسوا فٹ بال اکیڈمی اسلام آباد کے صدر رانا تنویراحمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، فائنل میچ میں اسوا اکیڈمی اسلام آباد نے سور اکیڈمی بڑیکوٹ کو تین کے مقابلے میں چار پنلٹی ککس سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں،میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس میں فاتح ٹیم نے چار گول جبکہ سوراکیڈمی نے تین گول کئے،اسوا اکیڈمی اسلام آباد کی جانب سے محمد وقاص، عمیر، انعام اور شاہین جبکہ سور اکیڈمی بڑیکوٹ کی جانب سے رئیس، فرہاد اور شفیق نے پنلٹی ککس پر گول کئے۔

متعلقہ عنوان :