احمد اور عمر کو پی ایس ایل ٹیموں سے فارغ کرنے کا فیصلہ

پیر 25 ستمبر 2017 12:08

احمد اور عمر کو پی ایس ایل ٹیموں سے فارغ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے قبل ٹیموں نے اپنے اپنے اسکواڈز کی ازسرنو تشکیل کا عمل شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اہم کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم ملتان سلطان کی شمولیت کے بعد باقی پانچ ٹیموں کو پانچ اکتوبر تک اپنے اسکواڈ سے دس کھلاڑیوں کو لازمی ریلیز کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز نے کپتان برینڈن مک کلم اور سنیل نارائن کو پی ایس ایل تھری کیلئے اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم عمر اکمل کو ریلیز کردیا جائے گا۔دوسری جانب کوئٹہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے اور اسکواڈ سے احمد شہزاد، عمر گل اور انگلش بلے باز لیوک رائٹ کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی چمپئن پشاور زلمی کے اسکواڈ میں حسن علی، وہاب ریاض، محمد حفیظ، جنید خان اور محمد اصغر کو برقرار رکھا جائیگا البتہ ابھی تک اس بات کا حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ کن کھلاڑیوں کو ریلیز کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :