نواز شریف کا عدالتوں کے سامنے سرنگوں ہونا اچھا فیصلہ ہے‘

نواز شریف کے پاس عدالت میں پیشی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے‘ قوم کو پتہ چل جائے گا کہ اقامہ کتنا بڑا تھا‘ نواز شریف کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 25 ستمبر 2017 12:08

نواز شریف کا عدالتوں کے سامنے سرنگوں ہونا اچھا فیصلہ ہے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمدنے کہا کہ نواز شریف کا عدالتوں کے سامنے سرنگوں ہونا اچھا فیصلہ ہے‘ نواز شریف کے پاس عدالت میں پیشی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے‘ قوم کو پتہ چل جائے گا کہ اقامہ کتنا بڑا تھا‘ نواز شریف کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کے پاس عدالت میں پیشی کے علاوہ کوئی حل نہیں نواز شریف واپس نہ آئے تو جائیداد قرق ہوجاتی۔ قوم کو پتہ چل جائے گا کہ اقامہ کتنا بڑا تھا۔ عدالت کے سامنے سرنگوں ہونا اچھا فیصلہ ہے لوٹ مار کی کمائی واپس چلی جائے یہ کوئی بزنس مین برداشت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔