پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں شروع ِ‘

افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی افسران کی شرکت فوجی مشقوں کا مقصد دہشت گردی آپریشن‘ یرغمالیوں کو چھڑانا اور محاصرہ کرنا ہے‘ مشترکہ مشقوں سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہونگے‘ مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی

پیر 25 ستمبر 2017 12:08

پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں شروع ِ‘
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوگئی ہیں‘ افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی افسران نے شرکت کی‘ فوجی مشقوں کا مقصد دہشت گردی آپریشن‘ یرغمالیوں کو چھڑانا اور محاصرہ کرنا ہے‘ مشترکہ مشقوں سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہونگے‘ مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور روس کی افواج کی مشترکہ مشقیں درزبا 2017 روس میں شروع ہوگئیں۔ مشترکہ مشقیں روس کے علاقے منرالے وودے میں دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔ مشترکہ مشقوں کی افتتاحی تقریب میں دونوں ملکوں کی سپیشل فورسز کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ مشترکہ مشقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشنز پر توجہ دی جائے گی۔ مشقوں کے دوران یرغمالیوں کو بازیاب کرانے اور امدادی کارروائیوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ مشترکہ مشقوں میں محاصرہ اور سرچ آپریشن بھی کیا جائے گا۔ مشقوں سے دونوں ملکوں کی افواج میں عسکری تعلقات مضبوط ہونگے۔ مشترکہ مشقوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تجربات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

متعلقہ عنوان :