خاقان عباسی ،شہباز کی یقین دہانیوں پر نواز شریف شریف واپس آئے

سابق وزیراعظم کے ریڈ وارنٹ جاری ہو سکتے ہیں ،فوری گرفتاری کا امکان نہیں

پیر 25 ستمبر 2017 11:36

خاقان عباسی ،شہباز کی یقین دہانیوں پر نواز شریف شریف واپس آئے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25ستمبر2017ء ) :سابق وزیراعظم نواز شریف وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی بعض یقین دہانیوں پر واپس آ رہے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کا کوئی امکان نہیں۔ قومی اخبار کے مطابق بعض حلقے نواز شریف کی واپسی کو شہباز شریف اور چوہدری نثار کی اہم ملاقاتوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں ،دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف ویزے پر لندن ٹھہرے ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

عدالتی کارروائی کے دوران ان کے ریڈ وانٹ جاری ہو سکتے تھے اور انہیں انٹر پول کے ذریعے گرفتار کیا جا سکتا تھا اس لئے انھوں نے خود ہی عدالتوں کا سامنا کرنا کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سابق جسٹس خلیل کے رمدے کے صاحبزادے مصطفی رمدے نے انھیں قانونی پہلوؤں کے حوالے سے قائل کیا کہ اگر وہ فوری طور پر واپس آ جاتے ہیں تو ان کے خلاف کیسز اس سٹیج پر ہیں کہ ان گرفتاری کا کوئی امکان نہیں،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ میاں نواز شریف چند دنوں کے لئے آئے ہیں اور وہ جلد واپس چلے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :