اینجلا مرکل چوتھی مرتبہ جرمن چانسلرمنتخب ہوگئیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 25 ستمبر 2017 11:26

اینجلا مرکل چوتھی مرتبہ جرمن چانسلرمنتخب ہوگئیں
برلن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 ستمبر۔2017ء) جرمنی میں انتخابات کے ایگزٹ پولز کے مطابق اینجلا مرکل چوتھی مدت کے لیے جرمن چانسلر منتخب ہو گئی ہیں۔چانسلر اینجلا مرکل کی جماعت کرسچین ڈیمو کریٹ پارٹی اور اتحادی جماعت کرسچین سوشل یونین نے 35.5 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ اینجلا مرکل کی سابق اتحادی جماعت سوشل ڈیمو کریٹ پارٹی نے 20 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں اور اس نے اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام مخالف قوم پرست جماعت اے ایف ڈی جماعت 13 اعشاریہ پانچ فیصد ووٹ حاصل کر کے انتخابات میں تیسری بڑی جماعت ابھر کر سامنے آئی ہے۔اے ایف ڈی نے انتخابات سے پہلے رائے عامہ کے جائزوں کے برعکس زیادہ بہتر کارکردگی دکھائی ہے اور دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار یہ جرمن ایوان زیریں میں بیٹھے گی۔

(جاری ہے)

انتخابات میں کامیابی کے بعد جرمن چانسلراینجلا مرکل نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھیں بہتر نتائج کی توقع تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت اسلام مخالف قوم پرست جماعت آلٹرنیٹیو فار جرمنی (اے ایف ڈی) کے ووٹرز خدشات، پریشانیوں اور مایوسی کو سنیں گی تاکہ ان کو واپس اپنی جانب کیا جا سکے۔جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے کہا کہ ان کی حکومت معاشی اور سکیورٹی مسائل کے علاوہ پناہ گزینوں کے مسئلے کی بنیادی وجوہات پر توجہ دیں گی۔خیال رہے کہ جرمن میں بڑی تعداد میں تارکین وطن کو پناہ دینے کی پالیسی پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کے بعد حالیہ انتخابات خاصی اہمیت کے حامل تھے۔

متعلقہ عنوان :