مریم نواز نے اپنے والد کو ایسی جگہ بھیج دیا ہے جہاں سے نہ وہ آگے جا سکتے ہیں نہ پیچھے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 ستمبر 2017 11:25

مریم نواز نے اپنے والد کو ایسی جگہ بھیج دیا ہے جہاں سے نہ وہ آگے جا سکتے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پراپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ نواز شریف وطن واپس آ گئے ہیں ۔ پہلے مریم نواز نے اپنے ٹویٹس میں کہا تھا کہ ان عدالتوں کو ہم نہیں مانتے اور ہم اب مزید عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ اور اب جب نواز شریف واپس آئے ہیں تو انہوں نے یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ دیکھو یہ ہوتا ہے آدمی، یہ ہوتا ہے لیڈر جو واپس آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

میری سمجھ سے باہر ہے کہ مریم نواز اپنے والد کے ساتھ ایسا کیوں کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے والد کو ایسی جگہ پر پہنچا دیا ہے جہاں سے وہ نہ آگے جا سکتے ہیں نہ پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔ مریم نواز نے اپنے والد کو یرغمال بنا لیا ہے۔ اور خود باہر بیٹھی ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود ھٓنے کہا کہ ملک کے حالات اچھے نہیں ہیں، اس صورتحال میں نواز شریف کی سکیورٹی کس کے پاس ہو گی؟ وزیر داخلہ بھی بیرون ملک ہیں ۔ ان حالات میں ملک کوئی بڑا حادثپہ برداشت نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ملک کو انتشار کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :