گجرات میں کھیتوں سے 70گدھوں کا گوشت برآمد ،کھالیں غائب

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 25 ستمبر 2017 11:21

گجرات  میں کھیتوں سے 70گدھوں کا گوشت برآمد ،کھالیں غائب
گجرات (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 25ستمبر 2017ء ):گجرات میں کنجاہ روڈ سے 70گدھوں کا گوشت برآمد ہو ا ہے ،ملزمان نے گدھے ذبح کر کے کھالیں اتار لیں اور گوشت چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے نواحی گاؤں منڈ کے قریب منڈی مویشیاں کے ساتھ ویرانے سے درجنوں گدھوں کا گوشت برآمد کیا‘ جن کی کھالیں غائب تھیں۔

(جاری ہے)

ان گدھوں کی تعداد 70 کے قریب ہے۔ مقامی لوگوں نے اتنی بڑی تعداد میں کھالیں اترتے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کر دی تھی جس پر تھانہ کنجاہ‘ تھانہ رحمانیہ اور شاہین چوکی کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اس سے قبل ملزمان دو موٹر سائیکلیں چھوڑ کر فرار ہو گئے جو پولیس نے قبضے میں لے لیں‘ ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاہم رات گئے تک مقدمہ درج نہ ہو سکا۔