نواز شریف کی وطن واپسی ، ڈاکٹر شاہد مسعود نے جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ لیک کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 ستمبر 2017 11:17

نواز شریف کی وطن واپسی ، ڈاکٹر شاہد مسعود نے جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر 2017ء) :نواز شریف کی وطن واپسی پر نجی ٹی وی چینل پراپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹڑ شاہد مسعود نے کہا کہ میں جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کے اہم حصے منظر عام پر لا رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ رپورٹ ہے جو چھُپی رہی اور جس کو غائب رکھا گیا۔ڈاکٹر شاہد مسعودنے بتایا کہ اس رپورٹ کے آخری دو صفحات میں لکھا گیا ہے کہ میاں شہباز شریف نے غلط بیانی کی اور پولیس کو فائرنگ سے نہیں روکا ۔

(جاری ہے)

توقیر شاہ نے کسی بھی مرحلے میں اپنے آپ کو ڈس انگیج نہیں کیا۔ گولیاں چلتی رہیں اور وہ دیکھتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے جب گولیاں چلائیں تو صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ بھی دیکھتے رہے۔ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور توقیر شاہ نے غلط بیانی کی ۔اس رپورٹ میں بے شرم جیسے الفاظ کا بھی استعمال کیا گیا ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ سے مزید کیا پڑھ کر سنایا ۔ آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :