Live Updates

مسلم لیگ ن اور نواز شریف چاہ رہے ہیں کہ ملک میں انتشار پھیلے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 ستمبر 2017 10:59

مسلم لیگ ن اور نواز شریف چاہ رہے ہیں کہ ملک میں انتشار پھیلے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر 2017ء) :نجی ٹی وی چینل پر پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما عدلیہ کے خلاف اتنا جھگڑا بڑھا دیں گے کہ عدالتوں کے ساتھ ملک کے حالات بھی خراب ہو جائیں گے۔ عمران خان کو خدشہ ہے کہ حالات خراب ہونے کے نتیجے میں الیکشن کہیں اوپر نیچے نہ ہو جائے کیونکہ مسلم لیگ ن اور نواز شریف یہ چاہ رہے ہیں کہ ملک میں انتشار پھیلے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خواجہ آصف کو وزیر خارجہ لگا دیا ہے ۔ کوئی ان سے پوچھے کہ پانچویں سال خواجہ آصف کے وزارت خارجہ میں آنے سے کیا تبدیلی آئے گی؟ دوسری جانب ایل این جی کا کیس بھی فائل ہونے جا رہا ہے ، شاہد خاقان عباسی نے کہا تو یہی ہے کہ وہ کیس کا سامنا کریں گے اور عدالت کے سامنے پیش ہوں گے لیکن سچ تو یہ ہے کہ وہ وہی کریں گے جو میاں نواز شریف ان سے کرنے کے لیے کہیں گے ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات