محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں کہیں کہیں ہلکی بارش، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

پیر 25 ستمبر 2017 09:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں بعض مقامات پر بارش ہوئی ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ 07، مری 02، دیر اور کاکول میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :