سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اسلام آباد پہنچ گئے

پیر 25 ستمبر 2017 09:20

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے ۔ وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمار داری کے لئے لندن میں تھے۔ واپسی سے پہلے لندن میں مسلم لیگ نون کی اعلیٰ قیادت کا مشاورتی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔ واپسی پر انہوں نے کہا کہ ان پرکرپشن کا کوئی کیس نہیں اور احتساب سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ان کا استقبال مسلم لیگ (ن)کی قیادت اور کارکنوں نے کیا۔ سابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بھی وطن واپس پہنچ گئے اور پیر کی صبح وطن واپس پہنچنے کے بعد احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

متعلقہ عنوان :