Live Updates

ملک میں قبل از وقت انتخابات کے امکانات نہیں،حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرے گی،عمران خان کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ غیر سنجیدہ ہے

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اتوار 24 ستمبر 2017 23:50

ملک میں قبل از وقت انتخابات کے امکانات نہیں،حکومت اپنی 5 سالہ آئینی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرے گی۔ انہوں نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کے امکانات کو بالکل مسترد کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں پاکستان کی عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا، ملک میں آئندہ عام انتخابات اگلے سال 2018ء ہی میں ہونگے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ غیر سنجیدہ ہے کیونکہ ملکی آئین کا کوئی بھی آرٹیکل اس کی حمایت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی نے بھاری مینڈیٹ سے منتخب کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات