Live Updates

عمران خان کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے ، عمران خان ایک مہرہ ہیں ، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے،مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید

اتوار 24 ستمبر 2017 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے ، عمران خان ایک مہرہ ہیں ، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کرانے کے بیان پر دیئے گئے اپنے ردعمل میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی توڑ کر عوام سے رجوع کرنے کی مثال قائم کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی جماعتیں اور نادانیاں انہیں لے ڈوبیں گی ۔ نئے الیکشن کا مطالبہ کرنے سے پہلے عمران خان اپنے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے مشورہ کر لیں ۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان جمہوریت کے خلاف مہرے کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں ۔ مہرہ بنانے والوں کوپتا ہے کہ اگر حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کر لی تو مہرہ بے کار آمد نہیں رہے گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :