لاہور،تحصیل رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ میں پروقارتقریب

اتوار 24 ستمبر 2017 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) بروز ہفتہ تحصیل رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ میں ایک پروقارتقریب کاانعقاد کیاگیا جس میں معززین علاقہ کے ساتھ ساتھ محکمہ لائیوسٹاک کے اعلیٰ عہدیداران اوراہلکاران نے بھرپورشرکت کی۔ تحصیل رینالہ خوردمیں منعقدہ اس تقریب میں عاشق حسین کرمانی ایم این اے، ندیم عباس ایم این اے، جاویدعلائوالدین ایم پی اے، میاںہمایوں زمان، رائے نورمحمدکھرل کے ہمراہ ڈاکٹرغلام محمد گل ڈائریکٹرجنرل(توسیع)، ڈاکٹرعبدالرحمٰن شیخ ڈائریکٹرلائیوسٹاک فارمز، ڈاکٹرشاہد سجاداصغر ڈائریکٹرلائیوسٹاک ساہیوال ڈویژن، ڈاکٹرمحمد منیراحمد پراجیکٹ ڈائریکٹرلیبارٹریز، ڈاکٹرمقصود احمدچیف ریسرچ آفیسر بفلوریسرچ انسٹیٹیوٹ پتوکی، ڈاکٹر نویدنیازی فارم سپرنٹنڈنٹ کلورکوٹ، ڈاکٹرمحمد اشرف ایڈیشنل ڈائریکٹراوکاڑہ، ڈاکٹرلبنیٰ ستارایڈیشنل ڈائریکٹر پاکپتن اوردیگر ویٹرنری افسران نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل (توسیع)نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری لائیوسٹاک کی ہدایات کے تحت غربت کے خاتمے کے لیے محکمہ لائیوسٹاک نے بہت سے مثبت اقدامات کاآغاز کررکھاہے جس کے تحت ضلع اوکاڑہ میں 2,900مرغیوں کے یونٹ ،250بطخوں کے یونٹ اور78معذورخواتین کودودھیل گائیں، بھینسیں تقسیم کی جاچکی ہیں۔

اس پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ پروگرام دیہی خواتین کے لیے ہے کیونکہ دیہات میں غربت کی شرح بھی زیادہ ہے اوروہاں معیشت کا انحصار جانوروں پر ہوتاہے۔ جانوروںکی تقسیم کے طریقہ کار کے بارے میں انہوںنے کہاکہ اس سہولت سے استفادہ کرنے والی بیوہ کے لیے ضروری ہے کہ اس کاکم ازکم ایک بچہ سکول جاتاہواوراس کے پاس ایک ایکڑ سے کم رقبہ ہو۔

جانورلینے والی بیوہ 3سال تک جانورکونہ توبیچ سکتی ہے اورنہ ہی کسی اورکو آگے منتقل کرسکتی ہے۔ محکمہ ان جانوروںکوعلاج ومعالجہ کی تمام سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچائے گا۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے وزیراعلیٰ پنجاب سے خصوصی درخواست کرکے یہ جانور غریب خواتین کو دلوائے ہیں۔ اس پروگرام سے غربت میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ پنجاب کی معاشی حالت بھی بہترہوگی اورتعلیم کے شعبے میں بھی بہتری آئے گی۔

ندیم عباس زبیرہ ایم این اے نے اس موقع پر محکمہ لائیوسٹاک کو خصوصی مبارکباد دی۔محکمہ لائیوسٹاک کے اس پروگرام کوسراہتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جہاں اس پروگرام سے جانوروں کی کمی پوری ہوگی اورمحکمہ کی حوصلہ افزائی ہوگی وہاں اس سہولت سے استفادہ کرنے والی خواتین کی معاشی حالت بھی بہترہوگی اورانہوںنے لائیوسٹاک کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ محکمہ لائیوسٹاک کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اورہرجگہ محکمہ لائیوسٹاک کے اہلکارمل رہے ہیں۔

اس منصوبے سے غریب خاندان مستفید ہورہے ہیں۔ عاشق حسین کرمانی ایم این اے نے محکمہ کو خراج تحسین پیش کیااور سیکرٹری لائیوسٹاک کی کاوشوںکو خصوصی طورپر سراہا۔ انہوںنے مستفید ہونے والی مائوںبہنوںکو مبارکباد دی اورکہاکہ حکومت پنجاب اورعوامی نمائندوںنے عوامی فلاح کایہ منصوبہ بنایاہے۔ غریب دیہی بیوہ خواتین کو اعلیٰ نسلی خواص کے جانوردے کر انکے معاشی استحکام کویقینی بنایاجارہاہے۔

انہوںنے کہاکہ کوئی ممبرپارلیمنٹ عام سے جانورلینے جائے تو انہیں ایسے بہترین جانورنہیں ملتے جومحکمہ لائیوسٹاک بیوہ خواتین کو میرٹ پردے رہاہے۔ اس بہترین منصوبے کاکریڈٹ حکومت پنجاب کو جاتاہے جسکی بدولت غریب دیہی خواتین کو باعزت روزگارمل رہاہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید علائوالدین ایم پی اے نے کہاکہ یہ تقریب ان غریب خواتین کے لیے منعقد کی گئی ہے جوپنجاب کی معاشی ترقی میں ابھی تک اپناکردارادانہیں کرپارہیں تھیں۔

ایک ایسے معاشرے میں جہاںلوگ ملازمت کے لیے بھٹک رہے ہیں وہاں وزیراعلیٰ پنجاب نے قیمتی اوراعلیٰ اوصاف کی گائیں، بھینسیں دے کے غریب بیوہ خواتین کو باعزت روز گارفراہم کیاہے۔انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کی کارکردگی کوخوب سراہااوربیوہ خواتین کو جانورحاصل کرنے پرمبارکباد بھی دی۔ تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل ڈائریکٹراوکاڑہ ڈاکٹرمحمداشرف نے تقریب کے معززمہمانوںکافرداًفرداً شکریہ اداکیا۔ تقریب کے اختتام پر تمام اراکین اسمبلی نے بیوہ دیہی خواتین کو اپنے ہاتھ سے جانورتقسیم کئے اورموبائل ٹریننگ سکول بس میں بیٹھ کرمحکمانہ ٹریننگ بھی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :