پیپلزپارٹی عوا م کی امنگوں کی جماعت ہے، بانی رہنماء نے عوام کو ووٹ کا حق اور پاکستان کو ایٹمی صلاحیت سے نوازنے کی بنیاد رکھی تھی،رہنماء پیپلزپارٹی بلوچستان

8 ء کے انتخابات میں عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر ایوان میں پہنچ کر ملک اور قوم کی خدمت کریں گے یہی ہمارا شیوا ہے ،شمولیتی جلسہ عام سے خطاب

اتوار 24 ستمبر 2017 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ‘ سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی ‘ مرکزی رہنماء لالہ یوسف خان خلجی ‘ صوبائی رہنماء شریف خان خلجی ‘ طاہر بڑیچ ‘ صدیق ترین ‘ ماسٹر خلجی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوا م کی امنگوں کی جماعت ہے کیونکہ پیپلزپارٹی کے بانی رہنماء نے عوام کو ووٹ کا حق اور پاکستان کو ایٹمی صلاحیت سے نوازنے کی بنیاد رکھی تھی 2018ء کے انتخابات میں عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر ایوان میں پہنچ کر ملک اور قوم کی خدمت کریں گے یہی ہمارا شیوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی شیخ ماندہ ‘حلقہ پی بی 6 کوئٹہ میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لالہ یوسف خلجی اور شریف خلجی کی سربراہی میں متعین خان خلجی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مددجتک کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا ہے کیونکہ پیپلزپارٹی کے بانی رہنماء نے عوام کو ووٹ کا حق دیا اور پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے کی داغ بیل ڈالی تھی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر دورمیں برسراقتدار آنے کے بعد غریب عوام کو روزگار کی فراہمی کے لئے نوکریاں دیں لیکن بعدمیں آنے والی حکومتوں نے لوگوں سے وہ روزگار چھینا ‘پیپلزپارٹی ملک کی واحد غریبوں ‘ مزدوروں اور ہاریوں ‘ کسانوں اور پسے ہوئے طبقہ کی جماعت ہے کیونکہ پیپلزپارٹی میں تمام جیالے پارٹی قائد کی قیادت پر لبیک کہتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں 2018ء کے انتخابات میں پیپلزپارٹی عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر برسراقتدار آئے گی اور ماضی روایات کو برقراررکھتے ہوئے عوام کے دیرینہ مسائل حل کرے گی کیونکہ اب عوام کی نظریں پیپلزپارٹی کی نوجوان قیادت پر مرکوز ہیں بلال بھٹو زرداری ملک بھر میں جلسوں سے خطاب کررہے ہیں لوگ جوق در جوق ان کی تقرریں سننے کے علاوہ پارٹی میں شمولیت کررہے ہیں انہوں نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کو بلوچستان میں فعال اور مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔