نواز شریف پاکستان روانگی کیلئے لندن ایئر پورٹ روانہ، فیصلہ بھی انہوں نےدیا، اپیل بھی انہوں نےسنی، نگران جج بھی وہی بن گئے، سابق وزیراعظم

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 ستمبر 2017 23:18

نواز شریف پاکستان روانگی کیلئے لندن ایئر پورٹ روانہ، فیصلہ بھی انہوں ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24ستمبر۔2017ء) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان روانگی کیلئے لندن کی رہائش گاہ سے ایئر پورٹ کی لئے روانہ ہو گئے ہیں۔لندن کے ہیتھروایئرپورٹ روانگی سےقبل میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ بات پاناما کی تھی تو سزا اقامہ پر کیوں ہوئی؟ فیصلہ بھی انہوں نےدیا، اپیل بھی انہوں نےسنی، نگران جج بھی وہی بن گئے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے کوئی کرپشن نہیں کی، سرکاری پیسا نہیں کھایا، بار بار کہا کرپشن،کک بیک یا کمیشن کا کیس نہیں۔انہوں نے کہا کہ ریفرنس پیسے کھانے پرہوتایا ٹھیکے میں پیسا کمانے پر ہوتا لیکن یہ کس قسم کا احتساب ہے کہ بات پاناما کی تھی تو سزا اقامہ پر ہو گئی۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن آیا تھا، ایسا ارادہ نہیں تھاکہ لندن بیٹھارہوں گااور واپس نہیں جاؤں گا۔نواز شریف کی ہیتھرو ایئرپورٹ روانگی کے وقت شہباز شریف اور حسین نواز نےانہیں الوداع کیا۔

متعلقہ عنوان :