ایم کیوایم پاکستان نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے پر سینیٹرمیاں عتیق کی بنیادی رکنیت منسوخ کردی

میاں عتیق نے اپنی غلطی مان لی ہے ، پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی الیکشن اصلاحات بل میں پارٹی پالیسی پر عمل نہ کرنے پر اپنے سینیٹر ز کے خلاف کیا کاروائی کریں گے کچھ نہیں کہہ سکتا ،سعد رفیق اور ایاز صادق نے الیکشن اصلاحات بل پر سینیٹ میں حمایت مانگی تھی،سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار

اتوار 24 ستمبر 2017 23:00

ایم کیوایم پاکستان نے  پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے پر سینیٹرمیاں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) ایم کیوایم پاکستان نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے پر سینیٹرمیاں عتیق کی بنیادی رکنیت منسوخ کردی۔اتوار کو ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے سینیٹر میاں عتیق کی رکنیت منسوخ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ میاں عتیق نے اپنی غلطی مان لی ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی الیکشن اصلاحات بل میں پارٹی پالیسی پر عمل نہ کرنے پر اپنے سینیٹر ز کے خلاف کیا کاروائی کریں گے کچھ نہیں کہہ سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ سعد رفیق اور ایاز صادق نے الیکشن اصلاحات بل پر سینیٹ میں حمایت مانگی تھی ۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے جن دو سینیٹرز نے الیکشن اصلاحات بل میں ووٹ ڈالا ان کو بھی شوکاز نوٹس بھیج کر جواب طلب کریں گے ۔ فاروق ستار نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو ووٹ دینے کا معاملہ الیکشن اصلاحات بل سے مطابقت نہیں رکھتا۔