احتساب سے گھبرانے والے نہیں ، تمام سوالوں کا جواب دیں گے، نوازشریف

عدالت میں پیش ہو کر صفائی پیش کریں گے،یہ کس قسم کا احتساب ہو رہا ہے کہ فیصلہ بھی اسی جج نے دیا اور نگران بھی خود ہی بن گئے ،ہمارے اوپر کرپشن کا مقدمہ نہیں ،بات پاناما کی تھی تو سزا اقامہ پر کیوں ہوئی نااہلی بھی پانامہ پر آنی چاہیے تھی، عوام کے پیسے میں خیانت یا بد عنوانی نہیں کی،سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ائیر پورٹ روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

اتوار 24 ستمبر 2017 23:00

احتساب سے گھبرانے والے نہیں ، تمام سوالوں کا جواب دیں گے، نوازشریف
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمار احساب ہو رہا ہے ، تمام سوالوں کا جواب دیں گے، احتساب سے گھبرانے والے نہیں احتساب عدالت میں پیش ہو کر صفائی پیش کریں گے،یہ کس قسم کا احتساب ہو رہا ہے کہ فیصلہ بھی اسی جج نے دیا اور نگران بھی خود ہی بن گئے ،ہمارے اوپر کرپشن کا مقدمہ نہیں ، پانامہ مقدمے میں نااہلی بھی پانامہ پر آنی چاہیے تھی، عوام کے پیسے میں خیانت یا بد عنوانی نہیں کی۔

اتوار کو لندن میں میں واقع اپنے گھر سے ائیر پورٹ روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ ہمارے اوپر کرپشن کا مقدمہ نہیں ، پانامہ مقدمے میں نااہلی بھی پانامہ پر آنی چاہیے تھی ،عوام کے پیسے میں خیانت یا بد عنوانی نہیں کی ،ہم نے چار سال میں کوئی کرپشن نہیں کی ۔

(جاری ہے)

کوئی کک بیک یا کمیشن نہیں کھایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف نیب ریفرنس کن بنیادوں پر بنائے گئے ۔

یہ کس قسم کا احتساب ہو رہا ہے کہ فیصلہ بھی اسی جج نے دیا اور نگران بھی خود ہی بن گئے ۔ کرپشن یا کمیشن کھانے کا کوئی مقدمہ نہیں ہے ۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ 1972 کے کاروبار سے متعلق سوال و جواب ہو رہے ہیں ۔ حساب ہو رہا ہے ، تمام سوالوں کا جواب دیں گے ۔ احتساب سے گھبرانے والے نہیں احتساب عدالت میں پیش ہو کر صفائی پیش کریں گے ۔ میاں نواز شریف نے کہاکہ اہلیہ کی تیمارداری کے لئے لندن آیا تھا لندن میں زیادہ دیر قیام کے ارادے سے نہیں آیا تھا ۔ عوام کے پیسے میں خیانت یا بد عنوانی نہیں کی۔ …