ادویات کا معیاری ہونا، مناسب قیمتوں پر فروخت کرنا میڈیکل اسٹورز پر لازم ہے ، انتظامیہ اور ڈرگ انسپکٹر ملکر ادویات کے معیار کو جانچنے کے لئے وقتاً فوقتاً میڈسنز کا معائنہ کریں،جمعداد خان مندوخیل

اتوار 24 ستمبر 2017 22:50

کوئٹہ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء)اسسٹنٹ کمشنر خضدارجمعداد خان مندوخیل اور سینئر ڈرگ انسپکٹر قلات ڈویژن ڈاکٹر مالک مسعود نے کہاہے کہ ادویات کا معیاری ہونا، اور مناسب قیمتوں پر ادویات کو فروخت کرنا میڈیکل اسٹورز پر لازم ہے ۔ انتظامیہ اور ڈرگ انسپکٹر ملکر ادویات کے معیار کو جانچنے کے لئے وقتاً فوقتاً میڈیکل اسٹورز پر میڈسنز کا معائنہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے خضدار شہر میں میڈیکل اسٹورز پر دوائیوں کا جائزہ لینے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر ڈرگ انسپکٹر قلات ڈویژن ڈاکٹر مالک مسعود اور کمیٹی ممبر عبداللہ ساسولی اسسٹنٹ کمشنر خضدار کے ہمراہ تھے ۔ اس سے قبل سینیٹر ڈرگ انسپکٹر قلات ڈویژن ڈاکٹر مالک مسعود نے خضدار سمیت قرب وجوار کے علاقائی میڈیکل اسٹورز پر ادویات برانڈز ، ورائنٹی سمیت معیار کو چیک کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیکل اسٹورز مالکان کو متنبہ کیا کہ وہ غیر ورائنٹی بل والے ادویات کی فروخت سے گریز کریں غیر ورائنٹی بل ، غیر رجسٹرڈ، ادویات خرید و فروخت میں ملوث پایا گیا تو اس میڈیکل اسٹور کو سیل کردیا جائیگا اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی ۔علاوہ ازیں ضلع خضدار میں ماہانہ بنیادوں پر میڈیکل اسٹورز پر ادویات کے معیار برانڈوغیرہ کا معائنہ کیا جاتا ہے جس کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے ہماری کوشش ہوگی کہ شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے ہم ہمیشہ اس ذمہ داری کو سرانجام دیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعداد خان مندوخیل نے کہاکہ ادویات کا معیاری ہونے نہ صرف میڈیکل اسٹورز مالکان کے روزگارمیں برگت لائے گی بلکہ اس سے عوام الناس کو بھی ریلیف اور فائدہ پہنچے گا تو ضروری ہے کہ ہم سب اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے معیار و میرٹ کا ہرصورت میں لحاظ رکھیں ۔