سندھ دھرتی کے سپوت صلاحیتوں میں دنیاکی کسی قوم سے کم نہیں، سید مرادعلی شاہ

اتوار 24 ستمبر 2017 22:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) سندھ دھرتی کے سپوت صلاحیتوں میں دنیاکی کسی قوم سے کم نہیں ہیں،فرزند وادیء مہران صاحبزادہ عبید اللہ جان نعیمی نے عالم اسلام کی عظیم یونیورسٹی جامعہ ازہر میں زیرتعلیم پانچ ہزارسے زائد طلباء کے درمیان ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ ملیر کراچی میں مہتمم صاحبزادہ مفتی محمد جان نعیمی کے فرزند صاحبزادہ عبید اللہ جان نعیمی کے اعزازمیں منعقدہ تقریب تہنیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب سے سابق ایم ایل اے آزادکشمیرصاحبزادہ پیر عتیق الرحمان فیض پوری آف ڈھانگری شریف،جمعیت علماء پاکستان کے سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ اویس نورانی،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی منیب الرحمان، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شاہتاز، امیر مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان پیر میاں عبد الخالق قادری آف بھرچونڈی شریف،بانیء انجمن طلباء اسلام مفتی جمیل احمد نعیمی، پیر ایوب جان سرہندی، پیر غلام رضوانی شاہ، ایم این اے عبد الحکیم بلوچ، صوبائی مشیرکچی آبادیز حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ، سابق صوبائی وزیر مذہبی امور پیر میاں عبدالباقی،سربراہ سنی تحریک انجینئر ثروت اعجازقادری،صوبائی صدرتنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان صاحبزادہ ریحان امجدعلی،ناظم اعلیٰ صاحبزادہ مفتی نذیر جان نعیمی ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد، پیر فقیر محمد جان اشرفی، مفتی قاضی احمد نعیمی، صاحبزادہ محمود عثمان سمیت علماء ومشائخ، ایم این ایز، ایم پی ایز،صوبائی مشیران، ضلعی چیئرمین،یوسی چیئرمین اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :