کوئٹہ،سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کاعمران خان کے قبل ازوقت انتخابات کرانے کے فیصلے کو غیرآئینی قرار د

اتوار 24 ستمبر 2017 22:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قبل از وقت انتخابات کرانے کے فیصلے کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کرانے کا فیصلہ عمران خان کو نہیں بلکہ عوام کو کرنا چاہئے ہر حکومت کو اپنی مدت پورا کرنا کا پورا حق ہے ہم جمہوری لوگ ہیں اور ملک میں جمہوری و استحکام پر پورا یقین رکھتے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا کہ کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ اٹھ کر ہر مطالبہ کرے اور ان کا مطالبہ پورا کریں پیپلزپارٹی قبل ازانتخابات کے حق میں نہیں ہے اور ہر حکومت کو فیصلہ کرنا چاہئے کیونکہ عوام نے ان جماعتوں کومنتخب کیا ہے اور پیپلزپارٹی عوام کی رائے کا احترام کرتی ہے کیونکہ عوام نے ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں اور سیاسی جماعتیں عوام کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں پیپلزپارٹی ایک جمہوری رکھنے والی جماعت ہے اور ہم کبھی بھی غیرآئینی و غیر جمہوری فیصلوں کی حمایت نہیں کرتی 2018ء کے انتخابات میں فیصلہ ہو جائے گا کہ کون عوام منتخب کرے گا عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک جمہوری سوچ و فکر کا نام ہے اور عوامی نیشنل پارٹی کبھی بھی غیر آئینی فیصلے کی حمایت نہیں کرتی ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ جو بھی جماعت کی حکومت ہو ان کی آئینی مدت پوری ہونی چاہئے 2018ء کے انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی میدان عمل میں اترے گی اور انتخابات میں آنے کے بعد پشتونوں کی سرزمین کے لئے امن کو قائم کریں گے کیونکہ جب تک امن نہ ہو تو کوئی ترقیاتی منصوبہ موثر ثابت نہیں ہوگا بلوچستان متحدہ محاذ کے چیئرمین و پاکستان پرست رہنماء نوابزادہ میر سراج رئیسانی نے کہا کہ عمران خان کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں ہر حکومت کو آئینی مدت پوری کرنی چاہئے اور موجودہ حکومت کو اپنی مدت پورا کرنا چاہئے کیونکہ عوام فیصلہ کریں گے کہ انتخابات کو کب اور کس وقت کرنا ہے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ ملک میں جس طرح غیر یقینی و غیر معمولی صورتحال ہے اس میں فوری طورپر انتخابات کرائے جائیں اور عمران خان کا مطالبہ آئینی ہے حالات کی نزاکت ایسی ہے اس وقت ملک میں غیریقینی صورتحال ہے کیونکہ نوازشریف اور ان کی ٹیم عدالتی فیصلوں کو ماننے کے لئے تیار نہیں مگر ہم کبھی بھی جمہوری معاشرے کے خلاف نہیں ہیں اور ہر جمہوری حکومت کو اپنی مدت پوری کرنا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :