عوامی نیشنل پارٹی نے این ای4 ضمنی الیکشن کے لیے حلقہ وائز خواتین کمیٹیاںیھی قائم کردیں

ضمنی الیکشن میں خواتین کی ذمہ داریوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،صوبائی جوائنٹ سیکرٹری شگفتہ ملک

اتوار 24 ستمبر 2017 22:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی جوائنٹ سیکرٹری شگفتہ ملک نے کہا کہ آنے والادور اے این پی کا ہے، عوامی طاقت اور پختونوں کی اتحاد اس بات کی ضامن ہے، ضمنی الیکشن میں خواتین کی ذمہ داریوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچاخان مرکز میں این اے 4میں الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مرکزی جائنٹ سیکرٹری جمیلہ گیلانی اور یاسمین ضیاء نے بھی اجلاس سے خطاب کیا جبکہ زبیدہ احسان، منور فرمان،سکینہ رحمان، شبانہ سیف اللہ، عائشہ مومند، مریم بی بی، نجمہ بی بی، نزاکت بی بی، دلشاد بی بی اور کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔اس موقع پر این اے 4کے تیاریوں کے حوالے سے خواتین کی حلقہ وائز کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ باچا خان بابا کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے این ای4الیکشن مہم میںخواتین پارٹی کے شانہ بشانہ کھڑی ہوکر بھرپور حصہ لیں گی۔

انہوں نے بھرپور انداز میں پارٹی ورکرز کی کارکردگی کو سراہا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمیلہ گیلانی اور یاسمین ضیاء نے کہاکہ خواتین کی آبادی مردوں سے زیادہ ہے اس لیے خواتین کی ذمہ داری اور بھی زیادہ ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ خواتین این اے 4ضمنی الیکشن میں بھرپور ادا کریں گی اور یہ ثابت کریگی کی آنے والا دور اے این پی کا ہے۔ اس موقع پر این ای4 ضمنی الیکشن کے لیے حلقہ وائز خواتین کمیٹیاں بھی بنا دی گئی۔

متعلقہ عنوان :