ضمنی الیکشن این اے 4 آزاد امیدوار محمد علی اے این پی میں شامل، میاں افتخار حسین نے سرخ ٹوپی پہنائی

اتوار 24 ستمبر 2017 22:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پختون قوم کی اتفاق واتحاد وقت کی ضرورت ہے، اے این پی مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو نہیں بھلاتے، خوشدل خان نے اس قوم کی خاطر قربانیاں دی ہیں، محمد علی کی خوشدل خان کے حق میں دستبرداری اس کا واضح ثبوت ہے۔ ان اخیالات کا اظہار انہوں نے ہزارخوانی میں ازاد امیدوار محمد علی خان اور ان کے ساتھیوں کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

میاں افتخار حسین نے محمد علی اور ان کے تمام ساتھیوں کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ موجودہ دور میں اتحاد اور اتفاق کی ضرورت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے اور تمام کارکن اور پختون آپس کے اختلافات ختم کرکے متحد ہو جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ایک پر مسرت موقع ہے کہ پختونوں کا گھر ولی باغ ایک ہو چکا ہے اور یہ ہم سب کے لیے ایک مثال ہے۔

یہی وقت ہے کہ پختون باچا خان، ولی خان کے سرخ جھنڈے تلے جمع ہو کر پختونوں کے حقوق کے لیے اکٹھے ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے اے این پی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ آخر میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر محمد علی اور اس کے تمام ساتھیوں کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی شمولیت کو عوامی نیشنل پارٹی کے لیے نیک شگون قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :