مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کے احکامات جاری

اتوار 24 ستمبر 2017 22:20

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے حوالے سے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلہ کے احکامات جاری کر دیے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ اے ڈویژن انسپکٹر مہر محمد یوسف کو ایس ایچ او تھانہ بصیرپور، انسپکٹر ملک محمد طارق کو تھانہ صدر دیپالپورسے ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن ،انسپکٹر قلب سجاد کو گارڈ ہیڈ سلیمانکی سے ایس ایچ او صدر دیپالپور، انسپکٹر محمود الحسن کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ حویلی لکھا، انسپکٹر ندیم اقبال کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ چور ستہ میاں خاں ، انسپکٹر سعید احمد کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ سٹی رینالہ ، انسپکٹر نصیر خان کو تھانہ کینٹ سے ایس ایچ او گوگیرہ ، ایس ایچ او گوگیر ہ غلام قادر کو ایس ایچ او کینٹ اور سب انسپکٹر کاشف حسین کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ ستگھرہ جبکہ ایس ایچ اوحویلی لکھا عظمت حیات ، ایس ایچ او سٹی رینالہ نوشیر احمد کاٹھیا اور ایس ایچ او ستگھرہ محمد جعفر کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیا ۔