مجالس اور محرم کے جلسوں کی سیکورٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا،ڈی پی او

اتوار 24 ستمبر 2017 22:20

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے عاشورہ محرم تک تھانوں کی پولیس، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، لیڈی پولیس اور سیکورٹی برانچ ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی واضع ہدایات جاری کر دی ۔

(جاری ہے)

محرم جلوسوں کے چھوٹے بڑے تمام روٹس پر تین مختلف شفٹوں میں پولیس ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں‘ سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے حوالے سے سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے‘ اس حوالے سے سی سی ٹی وی کا ڈیٹا رکھنے کے لیے چار کنٹرول روم سٹی ایریا میں قائم کیے گئے ہیں جہاں لمحہ بہ لمحہ کی اپ ڈیٹ لی جا رہی ہے‘ حسن اسد علوی نے میڈیا کو بتایا کہ سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے مرکزی امام بارگاہ کی حدود میں آنیو الے تھانہ اے ڈویژن کے ایس ایچ او کو بھی فوری تبدیل کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ تمام مجالس اور محرم جلسوں کی سیکورٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے اطراف میں خار دار تاریں اور قناتیں لگا کر روٹس کو عام آمدو رفت کے لیے مکمل بند رکھا جائے گا غیر متعلقہ شخص کو جلوسوں میں آنے کی اجازت نہ ہو گی اس کے لیے صرف ایک مرکزی راستہ متعین کیا جائے گا جہاں تلاشی کے بعد آنے کی اجازت نہ ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :