موجودہ حکومت کا ویژن عوامی مسائل کا مستقل حل ہے،ندیم عباس ربیرہ

اتوار 24 ستمبر 2017 22:20

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء)موجودہ حکومت کا ویژن صرف عوامی مسائل کا مستقل حل اور میگا پرو جیکٹ کی تکمیل ہے‘ مخالفین جتنے مرضی روڑے اٹکائیں ترقیاتی منصوبے کی تکمیل کا کام جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرہ نے اپنے حلقہ143کے علاقہ ستگھرہ میںسوئی گیس ،بجلی ،سیوریج اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے علاقہ کے معززین سید عامر گیلانی ،ایوب بٹ ،عابد رضا کھوکھر نے بھی خطاب کیا۔چوہدری ندیم عباس ربیرہ نے کہا کہ کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے‘ الیکشن سے قبل کیے جانیو الے ہر ایک وعدے کی مرحلہ وار پاسداری کر کے حلقہ کی عوام کے سامنے سر خرو ہونگے۔ انہوںنے کہا موجودہ حکومت عوام دوست پالیسیوں کی بدولت خسارے میں جانیو الے محکمے اب منافع بخش محکموں میں تبدیل ہو چکے ہیں اورحکومت اپنی آئینی مدت کی تکمیل تک ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرے گی۔