پی ایف یو جے کی سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو ہراساں کیے جانے کی مذمت

جکومت صحافیوں کا تحفظ یقینی بنائے،صحافتی تنظیمیں

اتوار 24 ستمبر 2017 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء)پاکستان فیڈرل یو نین آف جرنلسٹس (دستور) اور راولپنڈی/ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) سینئر صحافی جناب مطیع اللہ جان کو ہراساں کیے جانے کی شدید مذمت کرتی ہے اور جکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ صحافیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

پی ایف یوجے کے صدر حاجی محمد نواز ر ضا، سیکرٹری جنرل سہیل افضل، صدر آر آئی یو جے مظہر اقبال اور جنرل سیکرٹری خاور نواذ راجہ نیایک مشترکہ بیان میں کہا ھے کہ حکومت محض دعوئوں کی بجائے صحافیوں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کرے۔

پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے (دستور) نے مطیع اللہ جان کوہراساں کیے جانے کے خلاف پیر 25 ستمبر شام پانچ بجے نیشنل پریس کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان بھی کیاہے۔ ساتھیوں سے شرکت کی استدعا ہے۔