ناقص خوارک کے خلاف راجن پور سے اٹک تک صوبہ بھر میں بیک وقت کارروائیاں

پنجاب بھر میںاتوار بازاروں کی چیکنگ ، 48 من (تقریبا 2 ہزار کلو) ناقص اشیاء خوردونوش تلف پابندی کے باوجوداتوار بازاروں میںرنگین پاپڑ کی موجودگی پر ایکشن،1300کلو پاپڑ تلف، واننگ جاری رنگین پاپڑ بچوں میں آنتوں کے کینسر کابڑا سبب ہیں،بازاروں کی مکمل معائنہ رپورٹ متعلقہ انتظامیہ کو بھیجیں گے‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی

اتوار 24 ستمبر 2017 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء)پنجاب بھر میں معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہر شہر میںمکمل فعال ہو چکی ہے۔ملاوٹ مافیا اور ناقص خوارک تیار کرنے والوں کے خلاف راجن پور سے اٹک تک صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں بیک وقت کاوائیاں کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میںپنجاب بھر میںاتوار بازاروں کی چیکنگ کی گئی اور مجموعی طور پر 48 من (تقریبا 2 ہزار کلو) ناقص پھل، سبزیاں، اور دیگر اشیاء خوردونوش تلف کی گئیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے عائد کردہ پابندی کے باوجود مختلف شہروں کے اتوار بازاروں میں بچوں میں آنتوں کے کینسر کا سبب بننے والے رنگین پاپڑ کی موجودگی بھی پائی گئی۔رنگین پاپڑ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 1300 بڑے پیکٹ تلف کیے گئے اور سٹالز مالکان، انتظامیہ کو سخت وارننگز جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے اتوار بازاروں کی مکمل معائنہ رپورٹ متعلقہ انتظامیہ کو بھیجنے کی ہدایات جاری کیں اور فوڈا تھارٹی ٹیموں کومعیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔

لاہور میں وحدت کالونی، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ سمیت دیگر تمام اتوار بازاروں کی چیکنگ کی گئی جبکہ ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، قصور، ننکانہ، شیخوپورہ ،سرگودھا، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور دیگر شہروں میں موجود اتوار بازاروں کی چیکنگ کی گئی۔