انٹر کلب کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، افتتاحی میچ میں کوہسار نے سندھ کرکٹ اکیڈمی کو 5وکٹوں سے شکست دے دی

اتوار 24 ستمبر 2017 21:51

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) انٹر کلب کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کوہسار کرکٹ اکیڈمی نے سندھ کرکٹ اکیڈمی کو 5وکٹوں سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

افضال شاہ گرائونڈ پر اسپورٹس پروموشن آرگنائز یشن کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر کلب کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کوہسار کرکٹ اکیڈمی نے جیت لیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سندھ کرکٹ اکیڈمی نے مقرہ اوور میں 4وکٹوں پر100رنز بنائے ، زبیر اعوان ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 45رنز بناکرنمایاں رہے جبکہ وہاب نے 15،نسیم نے 14اور وحید 10رنز بنائے، جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے کوہسار کرکٹ اکیڈمی نے 5وکٹوں کے نقصان پر اسکور مکمل کرلیا، شہاب نے 30، شرجیل نے 25، علی نواز نے 19رنز بناکر نمایاں رہے، میچ کے ایمپائرز نقاش مزمل اور سرفراز چنڑ اور اسکورر ماجد علی تھے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی حیدرآباد ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر میر سلمان تالپور، سندھ اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ارشاد علی مخدوم، عقیل احمد ،عبدالحمید راجپوت ،انٹر نیشنل کرکٹر فیصل اطہر،ساجدہ شاہ ،انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی جمیلہ باری، عامر کفایت اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :