نواز شریف کی وطن واپسی سے مسلم لیگی کارکنوںمیںنیا جوش وجذبہ پیدا ہوگا ،میر دوستین ڈومکی

اتوار 24 ستمبر 2017 21:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) وزیر مملکت برائے آبی وسائل میر دوستین ڈومکی نے کہاہے کہ ملک میں نئے الیکشن اپنے وقت پر 2018میں ہی ہونگے عمران خان تمام قومی اداروں سے من پسند فیصلے چاہنے کیلئے ان پر عدم اعتماد کررہے ہیں جوکہ ملکی ترقی کیلئے نیک شگون نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

نواز شریف کی وطن واپسی سے مسلم لیگی کارکنوںمیںنیا جوش وجذبہ پیدا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہامیر دوستین ڈومکی نے کہاکہ ملک کے مختلف علاقوںسے ضمنی انتخابات میں عوام نے شیر کو ووٹ دیکر ثابت کردیا ہے کہ میاں نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن)ہی عوام کے حقیقی نجات دہندہ جماعت ہے این اے 120کے ضمن الیکشن کے نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ عوام میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کو 2018کے الیکشن میں ایک بار پھر بھر پورمینڈیٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نا تجربہ کار سیاستدان ہے جن کی دھرنوں ،لاک ڈائون اوراب نئے الیکشن کا مطالبہ غیر آئینی اقدام ہے آئندہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہونگے اور عوام کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ کو ہی ووٹ دینگے ۔

متعلقہ عنوان :