مرکزی کونسل سیشن غریب عوام کی امنگو ں اور انکی بہتر مستقبل کا آئینہ دار ہوگا،زراعت میر اسد اللہ بلوچ

اتوار 24 ستمبر 2017 21:51

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل و سابق صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے بی این پی کا مرکزی کونسل سیشن ملکی سطح سیاست پر مثبت اثرات مرتب کرے گا ،مرکزی کونسل سیشن غریب عوام کی امنگو ں اور انکی بہتر مستقبل کا آئینہ دار ہوگا ،بی این پی عوامی ایک قومی سیاسی ،جمہوری ،پارلیمانی جماعت کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے غریب عوام کی امنگوں کا محورہے جس کے فلیٹ فارم میں عوام کی عزت نفس کے تحفظ اور انکے بچوں کی بہتر مستقبل وابسطہ ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پرواجہ لیاقت بلوچ، شوکت علی، واجہ طلال، صابر جوش ودیگر کے ہمراہ نیشنل پارٹی سے مستعفی اور بی این پی عوامی میں شمولیت کرنے کے دوران عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، میر اسد اللہ بلوچ نے کہاہے کہ ایک ماہ میں عوام کی بڑی تعداد میں بی این پی عوامی میں شمولیت نے ثابت کردیا ہے کہ بی این پی غریب عوام کی پارٹی ہے جو اتحادو اتفاق کاایک کا فکری شعور رکھتی ہے ،اپوزشن میں رہتے ہوئے عوام کی جوق درجوق شمولیت قومی شعور کی واضح دلیل ہے ،کیونکہ موجود ہ حکومت کی کاکردگی صرف اور صرف سولر ،بور ہے جبکہ نوجوانون کے لیے کوئی پروگرام نہیں ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے نمائندوں کی نااہلی اور نا لائقی اس سے زیادہ کیا ہوسکتی ہے کہ پنجگور کے اصل عوامی ایشو کو اسمبلی فورم پر اٹھانے کی بجائے حب علی اور بغض معاویہ کی طرح ،بیس فٹ زمین کے الاٹ منٹ کو اسمبلی فورم پر اٹھا رہے ہیں اور اسمبلی میں تاریخی جھوٹ بول کر پنجگور کی عظیم روایات کو داغدار کیااور اس مسلے کی غلط تشریح کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی انہوں نے کہا جو لوگ پنجگور سمیت بلوچستان کے زمینوں پر بدمعاشی غیر قانونی طریقے سے قبضہ کیا جارہا ہے وہاں انکی خاموشی کیوں ہے ،بلوچستان بے روزگاری کے وبا میں جھکڑاہوا ہے مریض معمولی بیماری کے علاج سے محروم ہورہے ایک سردرد کیلئے اسپتالوں میں ڈاکٹر موجود نہیں ،خزانہ لیکس سے لیکر شعبہ صحت لیکس تقرریوں اور نوکریوں کی خرید فروخت کی غیر قانونی غیر اخلاقی غیر سیاسی عمل کی روک تھام کے لئے خامو ش کیوں ہیں گوادر میں ہزاروں ایکڑ بلوچوں کی زمینوں پر انکے اپنے پارٹی کے سرکردہ لوگوں کی قبضہ جاری و ساری ہے تو خاموش کیوں ،یہ واضح ہے کہ انکا مقصد حق و سچ کو ملکی ادارو ں سے تصادم کروا کر اپنی لوٹ مار جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن اس دفعہ عوام کا فیصلہ بدل چکا ہے اور وقت 2013کی تاریخ دہرانے نہیں دے گی اور نیشنل پارٹی ان کی کرپٹ لٹیرے نمائندوں کا ہمیشہ کے لییکلین بولڈ ہونا مقدر بن چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :