ضلع دکی کیلئے اہم اور بنیادی ترقیاتی منصو بے اس ما لی سال کے دوران مکمل کئے جائیں گے ، سردار در محمد خان ناصر

اتوار 24 ستمبر 2017 21:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء)پا کستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رہنماء اور صوبائی مشیر برائے سمال انڈ سٹر یز سردار در محمد خان ناصر نے کہا ہے کہ ضلع دکی کے لئے اہم اور بنیادی ترقیاتی منصو بے اس ما لی سال کے دوران مکمل کئے جائیں گے دکی کو ہم ایک ترقی یا فتہ ضلع بنا ئیں گے اور ہماری کاوشوں کے ثمرات مخا لفین کے لئے بھی ہیں ہم کسی قسم کے امتیاز پر یقین نہیں رکھتے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے کو ئٹہ میں ضلع دکی کے نما ئندہ قبا ئلی عما ئدین پر مشتمل وفد سے ملا قات کے دوران کیا سردار در محمد خان نا صر نے کہا کہ جلد ہی ضلع کے لئے گیس پلا نٹ کی تنصیب کا منصوبہ شروع ہو گا جبکہ دکی کے نو جوانوں کو بھی لیپ ٹا پ ملیں گے ہم علاقے کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کر یں گے اور تعلیمی اداروں کی فعا لیت اور ان پر خصوصی توجہ ہماری اولین تر جیح ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے نئے دکی کی بنیاد ڈال دی ہے اور پہلی بار دکی کے عوام نے ترقی اور ترقیاتی منصبوبے دیکھے ہیں اور تبد یلی ہم نے قلیل مدت میں لائی یہ ہمارا پہلا دور تھا جس کو ہم نے شاندار اور یاد گار بنا یا اب دکی کے عوام کو ہم سے کوئی الگ نہیں کر سکے گا کیو نکہ عوام ایڈوانس میںفیصلہ دے چکے ہیں