حیدرآباد، پولیس کانیشنل ایکشن پلان کے تحت سول ہسپتال، ہوٹلز اور گیسٹ ہائوسز میں سرچ آپریشن، 22 مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 24 ستمبر 2017 21:51

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) حیدرآباد پولیس کا محرم الحرام کی سیکورٹی اور یِشنل ایکشن پلان کے تحت سول ہسپتال، ہوٹلز اور گیسٹ ہائوسز میں سرچ آپریشن، 22 مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

حیدرآباد پولیس کی طرف سے شہر میں وقفہ وقفہ سے مسلسل سر چ آپریشن جاری ہیں، ہسپتالوں ہوٹلز گیسٹ ہائوسز پر آپریشن کرکے مریضوں اور دیگر افراد کے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات چیک کی گئیں، پولیس ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 22 مشکوک افراد کو تفتیش کے لینے حراست میں لے لیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :