جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کی زیرمیزبانی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی

اتوار 24 ستمبر 2017 21:51

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کی زیرمیزبانی آل پارٹیز کانفرنس پیر25ستمبر2017؁ء کو 3بجے سہ پہر پریس کلب حیدرآباد میں ہو گی جس کی صدارت جے یو پی و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کریں گے، اے پی سی میں محرم الحرام کے مقدس ایام میںمذہبی ہم آہنگی قائم رکھنے ،پاکستان میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی عالمی سازشوں کے سدباب اور قیام امن کیلئے موثر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا، اے پی سی میں شرکت کیلئے ملک کی مقتدر سیاسی ومذہبی جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :