بجلی ،گیس اور سبزی کی قیمتوں میںا ضافہ عوام پر ظلم ہے، حکومت اور منافع خورمل کر عوام کولوٹ رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد

اتوار 24 ستمبر 2017 21:51

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیدنے کہاہے کہ بجلی ،گیس اور سبزی کی قیمتوں میںا ضافہ عوام پر ظلم ہے، حکومت اور منافع خورمل کر عوام کولوٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں حافظ طاہر مجید نے کہاکہ نیپراکی جانب سے پورے ملک میں بجلی کے فی یونٹ پر چوری چھپے ہوشربا اٖضافہ کردیاہے اوگراکی جانب سے گیس کی قیمت میں بھی بلاجوازاضافہ کیاگیاہے جبکہ ٹماٹر اوردیگرسبزیوںکی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیںگویاحکومت نے محض اڑھائی ماہ بعدضمنی بجٹ دے دیاہے نیپراور اوگراکے عوام دشمن فیصلے سے عوام کومہنگائی کی ایک اورلہر کاسامناکرناپڑے گایوٹیلٹی سہولت عوام کی پہنچ سے مزیددورہوجائے گی اور گھریلواورکمرشل دونوں صارفین کااس سے متاثرہونایقینی ہے، انہوں نے کہا کہ دوسری جانب سبزی کی قیمتوں میں منافع خوروں کی جانب سے ہوشربااضافہ کردیاگیاہے ،رمضان میں پھل اورسبزی ،عیدالاضحی اورمحرم میں سبزی خصوصاًٹماٹرکی قیمت کوپًرلگ گئے ہیں سبزی بھی شہریوں کی دسترس سے دورہوگئی ہے انتظامیہ کی چشم پوشی کی وجہ سے منافع خوروں کی چاندی ہوگئی ہے اوعوام پر مہنگائی برسنے لگی ہے۔