شہدادکوٹ میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق

اتوار 24 ستمبر 2017 21:51

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) قمبر شہدادکوٹ ضلع کے علاقے قبو سعید خان کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں آمنے سامنے ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق خاتون سمیت دو بچیاں زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قبو سعید خان کا رہائشی 45 سالہ شخص بگن سولنگی موٹرسائیکل پر اپنی بیٹوں امینہ، آسیہ اور پوتی نویداں کے ہمراہ گاؤں کچی پل سے قبو سعید خان جا رہا تھا کہ راستے میں سامنے آنے والی موٹرسائیکل سے دونوں موٹرسائیکلوں کا ٹکر ہوا نتیجے میں بگن سولنگی موقع پر دم توڑگیا جبکہ دیگر زخمیوں کو لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات علاج کے لیے منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

اس موقع پر متوفی بگن سولنگی کی والدہ راجل نے بتایا کہ میرا بیٹا اپنی بیٹیوں اور پوتی کے ہمراہ گاؤں آ رہا تھا کہ راستے میں دو موٹرسائیکلوں میں آمنے سامنے ٹکر کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :