محرم الحرام کے دوران پولیسں کو شہدادکوٹ، جیکب آباد اور کشمور اضلاع کیلئے سیریس سکیورٹی تھریٹس موصول ہوئے ہیں، ڈی آئی جی عبداللہ شیخ

سکیورٹی تھریٹس والے تینوں اظلاع میں فوج تعینات ہوگی، سندھ بلوچستان بارڈر پر 68 پولیسں پکٹس قائم کی گئی ہیں، میڈیا کو بریفنگ

اتوار 24 ستمبر 2017 21:51

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران پولیسں کو لاڑکانہ ڈویڑن کے تین اضلاع شہدادکوٹ، جیکب آباد اور کشمور اضلاع کے لئے سیریس سکیورٹی تھریٹس موصول ہوئے ہیں جس کے بعد سندھ بلوچستان بارڈر پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ لاڑکانہ پریس کلب میں محرم الحرام کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی تھریٹس والے تینوں اظلاع میں فوج تعینات ہوگی، سندھ بلوچستان بارڈر پر 68 پولیسں پکٹس قائم کی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی محرم الحرام کے دوران ڈویزن بھر میں 14704 پولیس اہلکار اور 2000 رینجرز کے جوان تعینات ہونگیں، ڈویڑن میں 713 ماتمی جلوس برآمد اور 1370 مجالس برپا ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کومبنگ آپریشنز کے تحت 9 ماہ کے دوران 490 جرائم پیشہ افراد گرفتار کئے گئے جن میں 5716 مطلوب اور 7412 روپوش ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کے خاص ہدایات پر نیشنل ایکشن پلان پر نہ صرف عمل کررہے ہیں بلکہ اس کا جائزہ لینے کے لیے ہر 15 روز کے بعد اجلاس طلب کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی ہمارے چھاپے جاری ہیں، عید کے روز شکارپور ضلع کے خانپور کے علاقے سے گرفتار کیے گئے خودکش بمبار عثمان کی نشاندہی پر سندھ بلوچستان سے کئی سہولتکار گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کا تعلق افغانستان سے ہے اور افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ ڈویزن سے تعلق رکھنے والے 8 جرائم پیشہ افراد کو شیڈیول فور میں شامل کیا گیا تھا جبکہ تفصیلی تفتیش کے بعد مزید 90 جرائم پیشہ افراد کو شیڈیول فور میں شامل کرنے کے لیے آئی جی سندھ کو سفارشات بھیجے گئے ہیں ان کے شامل ہونے سے شیڈیول فور میں شامل ہونے والے افراد کا تعداد 98 ہوگا جن میں وہ افراد بھی شامل ہیں جن کا تعلق دہشگردوں کے سہولتکار اور کالعدم تنظیموں سے ہے۔

اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی، ایس ایس پی قمبر شہداکوٹ شیراز نظیر عباسی، ایس ایس پی جیکب آباد سرفراز نواز، ایس ایس پی کشمور کندھ کوٹ بشیر احمد بروہی اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ اس سے قبل لاڑکانہ پریس کلب میں پولیسں کی جانب سے بمبار کو گرفتار کرنے کی مشق کیا گیا جس میں پولیس خودکش بمبار کو گرفتار کرتی ہے اور گرفتار بمبار کا بارودی مواد ناکارہ بنایا جاتا ہے۔