Live Updates

ملک کی لوٹی ہوئی دولت کے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے ،تحریک انصاف بلوچستان

نواز شریف کے بچے بتائیں انہوں نے اربوں روپے کے اثاثے کہاں سے بنائیں ،نیب ریفرنس سے بھاگنے نہیں دینگے، نواز شریف کو واپس لاکر ملکی دولت واپس لیں گے ،سردار یار محمد رند آصف زرداری بلاول کو سیاست کے بجائے اخلاقیات کا سبق دیں،میر اسماعیل لہڑی بلوچستان کی عوام کو تباہی کے دہانے پہنچانے میں قوم پرست و مذہب پرست شامل ہیں،سردار خادم وردگ

اتوار 24 ستمبر 2017 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے پاکستان ہماری مادر وطن ہے ملک کی لوٹی ہوئی دولت کے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے جس طرح نواز شریف اور زرداری نے بے دردی سے پاکستان کو لوٹا ان کی ایک ایک روپے کی کرپشن کو بے نقاب کریں گے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لاکر ان کا کڑا احتساب کیا جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم پرستوں اور مذہب پرستوں نے جس طرح بلوچستان اور بالخصوص کوئٹہ کا خانہ خراب کیا ہے اس کی تمام ذمہ داری موجودہ اور سابقہ حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نواں کلی ملا خیل آباد میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم بلوچستان کی عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ ینگے بلوچستان کی عوام کے لئیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں بلوچستان کی عوام کو ان کے تمام جائز حقوق دلائیں گے اور بلوچستان کی عوام کے تمام مسائل حل کریں گے نواز شریف اینڈ کمپنی کو نیب ریفرینس سے نہیں بھاگنے دیں گے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئرنائب صدر میر اسماعیل لہڑی نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری آپس میں بھائی بھائی ہیں، زرداری صاحب بلاول بھٹو زرداری کو سیاست سے پہلے اخلاقیات کا درس دیں زرداری صاحب پاکستان کی سیاست کوئی مذاق نہیں پوری قوم جانتی ہے کہ آپ نے بھی میاں صاحب کی طرح قوم کے حق پر ڈھاکہ ڈالا ہے شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار خادم وردگ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی پارٹی ہے پاکستانی عوام نے چور اور نااہل حکمرانوں کو مسترد کردیا ھے اگر عوام چاہتی ہے کہ ان کے حالات زندگی بدلیں تو انہیں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینا ہوگا اس موقع پر صوبائی سینئر نائب صدر خدائے نور خان نے کہا کہ نواں کلی کی عوام کے حالات زندگی آج شدید کشمش کا شکار ہے عوام کو آج کوئی بھی سہولت میسر نہیں عوام آج ہر طرح سے تکلیف زدہ زندگی میں ملوث ہے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر ملک منیر کاکڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نئے شامل ہونے والی ساتھیوں کو خوش آمدید کہتی ہے انشاء اللہ بلوچستان کو پی ٹی آئی کا قلعہ بنائیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل باری بڑیچ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی عوام کی آخری امید ہے انشاء اللہ بلوچستان کی عوام کو ہرگز مایوس نہیں کریں گے شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ مذہب پرستوں نے بلوچستان کی عوام کو ہمیشہ مذہب کے نام پر دھوکا دیا ہے اور قوم پرستوں کی حقیقت آج عوام پر واضح ہوچکی ہے اس موقع پر کوئٹہ ضلع کے سابق صدر بسم اللہ آغا نے کہا کہ پاکستان کی عوام کو آج عمران خان پر سب سے زیادہ بھروسہ ہے عمران خان پاکستان کی عوام کی آخری امید ہے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی، ڈاکٹر منیر بلوچ، چوہدری شبیر، غفار کاکڑ ، ہاشم ملا خیل نے بھی خطاب کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات