بلوچستان میں مثبت سوچ کو پروان چڑھا نے کیلئے کھیلو ں کی سرگرمیوں کا اہم کردار ہے ،نواب ثناء اللہ زہری

اتوار 24 ستمبر 2017 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) چیف آف جھا لا وان وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مثبت سوچ کو پروان چڑھا نے کے لئے کھیلو ں کی سرگرمیوں کا اہم کردار ہے بلوچستان پو لو ٹو رنا منٹ سے پر امن بلوچستان کا پیغام پورے ملک میں جا ئے گا ،انہوں نے یہ بات اتوارکو پو لو اینڈ سیڈل کلب کوئٹہ میں بلوچستان پولو ٹورنا منٹ کی اختتامی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور دیگر اعلی سول و فوجی حکام بھی مو جود تھے ،اس سے قبل بلوچستان پو لو ٹو رنا منٹ کا فا ئنل کھیلا گیا جس میں کراچی نے کوئٹہ کی ٹیم کو شکست دے کر بلوچستان پو لو ٹورنا منٹ جیت لیا ،وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے تقر یب سے خطا ب کرتے ہوئے کہابلوچستان میں کھیلو ں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرور ت ہے میگا ٹورنا منٹ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکر گزار ہوں جنہوں نے بلوچستان میں اتنا بہترین اور معیاری ٹو رنا منٹ منعقد کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان قائم کر نے سہرا سکیو رٹی فورسز اور صوبے کے عوام کے سر جا تا ہے جنہوں نے شدت پسندی کے دور میں قیام امن کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے فتح حا صل کرنے والی ٹیم میں وننگ ٹرافی اور ٹورنا منٹ میں عمدہ کھیل پیش کر نے والے کھلا ڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ،18سے 24ستمبر تک جاری رہنے والے بلوچستان پو لو ٹورنا منٹ کے انعقاد کا مقصد امن او ر قومی یکجہتی کے پیغا م کو فروغ دینا تھا جس میں پاک فوج ،کوئٹہ اور ملک بھر کے مختلف شہروں کی آٹھ ٹیموں نے شر کت کی ۔

متعلقہ عنوان :