پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار اس کی سمت اور ترجیحات کا تعین بہت ضروری ہے،سید مصطفی کمال

اعداد و شمار میں حکومت جی این پی یا پر کیپٹل انکم کچھ بھی دکھایئے سچ یہ کہ عام پاکستانی شدید مشکلات سے دوچار ہے

اتوار 24 ستمبر 2017 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے اپنے بیان میں پاکستان کی معاشی وسماجی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار اسکی سمت اور صحیح ترجیحات کا تعین بہت ضروری ہے جمہوریت کے نام پر حاصل کیے گئے غیر ملکی قرضوں کے بھوج نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے حکومت اعداد و شمار میں جی این پی یا پر کیپٹل انکم کچھ بھی دکھایئے سچ یہ ہے کہ عام پاکستانی کی زندگی شدید مشکلات سے دوچار ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قومی خزانہ غیر مستحکم کیفیت سے دوچار ہیں پاکستان کی ترقی کے سفر میں حکمرانوں کی نااہلی اقربہ پروری اور کرپشن حاوی نظر آتا ہے حکمرانوں نے قومی خزانہ لوٹ کر غیر ملکی بینکوں اور بیرونی دنیا میں منافع بخش کاروبار میں لگایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے محدود وسائل کو صیح سمت میں درست ترجیحات کا تعین کرکے استعمال کرے تو ان مسائل سے بخوبی نکلا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تعلیم اور صحت پرحال میں ترجیح دینا ہو گی اگر ہم کو ایک مضبوط ومستحکم پاکستان چاہیے کرپٹ حکمرانوں نے میگا پروجیکٹ ملک کی ترقی کے نام پر شروع کی جس میں میگا کرپشن کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے ہم پاکستانی قوم پر اپنی سرمایہ کاری کریں ان کو اعلیٰ معیاری تعلیم اور صحت مند ماحول دیں جس کے نتیجے میں ہی پاکستان کی حقیقی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے گا۔

متعلقہ عنوان :