انٹرنیشنل ہاکی کی واپسی کی کوششیں قابل ستائش ہیں، مبشر مختار

پی ایچ ایف کی کاوشوں سے ورلڈ الیون پاکستان آئے گی

اتوار 24 ستمبر 2017 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) سابق انٹر نیشنل ہاکی پلیئر مبشر مختار نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ملک میں انٹر نیشنل مقابلوں کی بحالی کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں، کراچی میں منعقد ہو نیوالا نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ اور ہال آف فیم ورلڈ الیون کی پاکستان آمد اور اگلے سال اپریل میں پاکستان سپر ہاکی لیگ کے انعقاد کے بعد ملک میں عالمی مقابلے مکمل طور پر بحال ہو جائینگے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اپنے بیان میں مبشر مختار کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر(ریٹائرڈ) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل اولمپیئن شہباز احمد سینئر کی سرپرستی میں ہونیوالے فیصلوں اور اقدامات سے پاکستان بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلیگا ، انہوں نے کہا کہ دبئی میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدیداروں سے ہونیوالی کامیاب ملاقات کے قومی کھیل ہاکی پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں، نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان میں عالمی ہاکی کی بحالی کے سلسلے کی کڑی ہے جس میں گیارہ انٹر نیشنل گول کیپرز شرکت کرینگے یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستان کے کسی ڈومیسٹک ایونٹ میں غیر ملکی کھلاڑی شرکت کرینگے ان گول کیپرز کا تعلق آسٹریلیا اور ارجنٹائن سے ہے، اسی طرح نومبر میں ورلڈ الیون کی آمد سے بھی پاکستان کے ویران میدان آباد ہونگے کیونکہ ورلڈ الیون کیساتھ پاکستان نے کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں تین میچوں کی سیریز کھیلنی ہے اسکے بعد اگلے سال اپریل میں پاکستان سپر کے انعقاد سے نہ صرف ملک سے نیا ٹیلنٹ برآمد ہوگا بلکہ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی بھی مکمل طور پر بحال ہو جائیگی۔

متعلقہ عنوان :