ملک میں کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں،سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی‘انضمام الحق

اتوار 24 ستمبر 2017 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ 10،9 سال میں کالے بادل چھٹ گئے اور ملک میں کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں،سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ 10،9 سال میں کالے بادل چھٹ گئے اور ملک میں کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں جب کہ نجم سیٹھی انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی، پورا پاکستان ساتھ دینے کے لیے تیار ہوگا کیوں کہ سب کا اس میں کردار ہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم آئی لینڈرز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے دبئی پہنچ چکی ہے، گرین شرٹس 28 ستمبر کو ابو ظہبی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے، دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 6 اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف 5 ون ڈے میچز اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :