کھیلوں اور صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے ذریعے بلوچستان کا ایک مثبت تاثر ابھر کر سامنے آیا ہے‘ بلوچستان کے نوجوانوں کو ان سرگرمیوں کے ذریعے اپنی بھرپور صلاحتیں اجاگر کرنے کا موقع مل رہا ہے، صوبائی حکومت پاک فوج کے اشتراک سے کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور ان مثبت سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جائے گی،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا بلوچستان پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب

اتوار 24 ستمبر 2017 21:30

کوئٹہ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ کھیلوں اور صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے ذریعے بلوچستان کا ایک مثبت تاثر ابھر کر سامنے آیا ہے جبکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو ان سرگرمیوں کے ذریعے اپنی بھرپور صلاحتیں اجاگر کرنے کا موقع مل رہا ہے، صوبائی حکومت پاک فوج کے اشتراک سے کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور ان مثبت سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد کوئٹہ سیڈل اینڈ پولو کلب میں کیا گیا، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، صوبائی وزراء ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، میر سرفراز بگٹی، محمد خان لہڑی، سردار در محمد ناصر، سینیٹر آغا شاہ زیب درانی، رکن صوبائی اسمبلی عبدالقدوس بزنجو، اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع، آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم، جنرل آفیسرز ، بچوں ، خواتین اور لوگوں کی بڑی تعداد نے ٹورنامنٹ کا دلچسپ اور سنسنی خیز فائنل میچ دیکھا جو کوئٹہ اور کراچی کی ٹیموںکے مابین کھیلا گیا، جس میں کراچی کی ٹیم نے 5 کے مقابلے میں 6گول سے کامیابی حاصل کی، پولو ٹورنامنٹ کو پولو برائے امن کا عنوان دیا گیا تھا، وزیراعلیٰ نے امن کے قیام کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لیے پاک فوج کے تعاون اور کمانڈر سدرن کمانڈ کی خصوصی دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل جب انہوں نے اس جگہ کا معائنہ کیا تھا اس وقت یہ بنجر اور ویران تھی تاہم کمانڈر سدرن کمانڈ کی کوششوں سے آج یہ دنیا کے بہترین پولو گراؤنڈز میں سے ایک بن چکی ہے، جہاں بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جا سکتا ہے، ٹورنامنٹ میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور پاک فوج کی ٹیموں نے حصہ لیا، اس موقع پر نیزہ بازی اور بینڈ کا خوبصورت اور پرجوش مظاہرہ بھی پیش کیا گیا، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا ، وزیراعلیٰ نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، انہوں نے جیتنے والی ٹیم کے لیے 10لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کے لیے 5لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :