جیمز میٹس مودی اور خاتون وزیر دفاع نرملا سیتا رامن کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے

اتوار 24 ستمبر 2017 21:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) امریکا کے وزیر دفاع جیمز میٹس (آج ) پیر کو سرکاری دورے پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچیں گے، جہاں وہ بھارتی دفاعی حکام اور دیگر سے ملاقات کرینگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس (آج ) پیر کو سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

وہ اس دورے کے موقع پر بھارتی وز یراعظم نریندر مودی اور خاتون وزیر دفاع نرملا سیتا رامن کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور بھارت امریکا دفاعی تعلقات پر گفتگو کرینگے۔

ملاقاتوں میں جنوبی ایشیائی سکیورٹی کی مجموعی صورت حال کے تناظر میں افغانستان کو درپیش سلامتی کے چیلنجز کے موضوع کو فوقیت حاصل رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اس دورے کے حوالے سے امریکی وزارت دفاع پینٹاگون سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور بھارت اہم شراکتی ممالک ہیں اور ان کے وسیع باہمی مفادات ہیں جو جنوبی ایشیا کی حدود سے بھی باہر تک پھیلے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :