شمالی مالی میں امن فوج کے 3 اہلکار ہلاک،5شدید زخمی

اتوار 24 ستمبر 2017 21:30

مالے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) شمالی مالی میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے کم از کم 3 اہلکار ہلاک اور5شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ یہ حادثہ اس وقت رونما ہوا، جب ان اہلکاروں کی گاڑی گا شہر کے قریب ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ اس واقعے میں 5 دیگر فوجی شدید زخمی ہیں۔ بنگلہ دیشی فوج نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق ان کی فوج سے تھا۔ شمالی مالی میں اقوام متحدہ کے امن دستوں اور شدت پسندوں کے مابین اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :