Live Updates

نواز شریف کو معلوم ہے کہ ان کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ احتساب نہیں ہے مگر اس کے باوجود انہوں نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے، تبدیلی کے لئے چیلنج دینا اور اس کی قیمت چکانا جرات اور بہادری کا کام ہے جس کی ہمت ہر کسی میں نہیں ہوتی

ساتھ جو ہورہا ہے وہ احتساب نہیں، مریم نواز

اتوار 24 ستمبر 2017 21:30

نواز شریف کو معلوم ہے کہ ان کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ احتساب نہیں ہے مگر ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا کہ نواز شریف کو معلوم ہے کہ ان کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ احتساب نہیں ہے مگر اس کے باوجود انہوں نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے، تبدیلی کے لئے چیلنج دینا اور اس کی قیمت چکانا جرات اور بہادری کا کام ہے جس کی ہمت ہر کسی میں نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو علم ہے ان کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ احتساب نہیں کچھ اور ہے ، یہ جانتے ہوئے بھی انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ معاملہ صرف نوازشریف کانہیں رہایہ20 کروڑافرادکی جنگ ہے اور نواز شریف کروڑوں عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ تبدیلی کے لئے چیلنج دینا اور اس کی بھاری قیمت چکانا بہادری اور جرات کا کام ہے ، خوشی کے ساتھ قیمت ادا کرنے کی ہمت ہر کسی میں نہیں ہوتی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات